5 مارچ 2012 - 20:30

سعودي عرب کے مشرقي شہر قطيف ميں لوگوں نے بڑي تعداد ميں سڑکوں پر نکل کر آل سعود حکومت کے خلاف مظاہرہ کيا ہے

ابنا: سعودي عرب کے صوبے الشرقيہ کے شہر قطيف کے عوام نے سعودي حکومت کے خلاف مظاہرہ کرکے بحرين ميں سعودي فوجوں کے ہاتھوں عام شہريوں کے قتل عام کي مذمت کي –

اس رپورٹ کے مطابق مظاہرين  جو رياض بينک اور ديگر سرکاري عمارتوں کے سامنے جمع ہوئے تھے نعرے لگارہے تھے کہ ہم آل سعود کے سامنے گھٹنے نہيں ٹيکيں گے بلکہ صرف خدا کے سامنے ہي سرجھکائيں گے –

دوسري طرف سعودي عرب کے احساء کے  علاقے کے مذہبي رہنما شيخ حسين نے مسلمانوں کے درميان اتحاد کي ضرورت پر زورديتے ہوئے کہاکہ وہ آل سعود حکومت کے خلاف اٹھ کھڑے ہوں –انہوں نے سعودي عرب کے عوام سے کہا کہ  آل سعود حکومت اپنے اقتدار کو مستحکم بنانے کے لئے عوام کے درميان اختلاف و تفرقہ پھيلانا چاہتي ہے ليکن سعودي عوام آل سعود کے فاسق و فاجر شہزادوں کے مقابلےميں شکست تسليم نہيں کريں گے -  سعودي عرب کے عالم دين شيخ حسين نے کہاکہ آج سب نے  سعودي عرب کے عوام کي عزت و شرف کو نشانہ بنا رکھا ہے.

واضح رہے کہ سعودي عرب ميں آل سعود حکومت کے خلاف پر امن مظاہرے گذشتہ برس سے شروع ہوئے ہيں- مظاہرين ملک ميں جاري  مذہبي و اقتصادي تفريق آميز پاليسيوں کے خاتمے اور اصلاحات کے نفاذ نيز آزادي اظہار رائے کو يقيني بنائے جانے کا مطالبہ کررہے ہيں -  مظاہرين اسي طرح يہ بھي مطالبہ کررہے ہيں کہ سبھي سياسي قيديوں کو رہا کيا جائے -.......

/169